جسٹس (ر) مقبول باقر نگران وزیر اعلیٰ مقرر

تازہ ترین

تازہ ترین

نگران وزیراعلیٰ سندھ کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان میں ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔

 ایم کیو ایم اور پی پی پی میں امیدوار پر اتفاق ہوگیا، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے جسٹس (ر ) مقبول باقر کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس (ر ) مقبول باقر کا نام وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے دیا گیا تھا، ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والی اپوزیشن لیڈر عنا انصار نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے مشورے سے جسٹس (ر ) مقبول باقر کے نام کی منظوری دے دی ہے۔

Related Posts