بھارتی یومِ آزادی، مقبوضہ وادی میں یومِ سیاہ، حریت رہنماؤں کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال

تازہ ترین

تازہ ترین

سری نگر:  بھارت کے یومِ آزادی کے موقعے پر مقبوضہ وادی میں یومِ سیاہ آج منایا جارہا ہے، حریت رہنماؤں کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مظلوم کشمیری مقبوضہ وادی سمیت لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں بھارت کا یومِ آزادی بطور یومِ سیاہ منا رہے ہیں جس کا مقصد بھارت کے ظلم و ستم کو بے نقاب کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کا نمایاں خدمات پر اہم شخصیات کو اعزازات دینے کا اعلان

ہر سال 15اگست کو بھارت کا یومِ آزادی بطور یومِ سیاہ منایا جاتا ہے جس کا مقصد بھارت کی غیر قانونی حکومت سے نجات حاصل کرنا ہے۔ آج یومِ سیاہ کے موقعے پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ہے۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس کی کال پر کی جانے والی شٹر ڈاؤن ہڑتال کو جدوجہدِ آزادئ کشمیر کے حامی تمام رہنماؤں اور تنظیموں کی حمایت حاصل ہے۔ یومِ سیاہ میں تمام مقبوضہ وادی میں سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے۔

سیاہ جھنڈے لہرانے کا مقصد مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت کے ظلم و ستم اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اقوامِ عالم کے سامنے لانا اور اقوامِ متحدہ سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلۂ کشمیر کے حل کا مطالبہ کرنا ہے۔ 

Related Posts