پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 17 روپے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 290 روپے 45 پیسے ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا، جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے 50 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

فوٹو: وزارت خزانہ

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ساڑھے 17 روپے اضافے کے بعد 290 روپے 45 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 20 روپے اضافے کے بعد 293 روپے 40 پیسے تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ

پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اگست کی رات بارہ بجے سے اکتیس اگست 2023 کی رات تک ہوگا۔

Related Posts