واشنگٹن: کابل پر طالبان کے قبضے کو 2 برس مکمل ہو گئے، امریکا نے افغانستان کی طالبان حکومت سے خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز افغانستان پر طالبان حکومت کے قیام کو 2 برس کی تکمیل کے موقعے پر اپنے بیان میں امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ افغان طالبان نے وعدے کیے تاہم ان وعدوں کوپورا نہیں کیا گیا۔
روس میں پٹرول پمپ پر دھماکہ، 35افراد ہلاک، 80زخمی
بیان میں امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امریکا طالبان کو اپنے وعدوں کی عدم تکمیل پر جوابدہ ٹھہرانے کیلئے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو افغانستان امریکا تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔
امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ 2 سال میں ہم نے کم و بیش 34 ہزار افغان شہریوں کو خصوصی امیگرنٹ ویزے جاری کیے جگکہ اگست 2021 سے اب تک افغان عوام کی امداد کیلئے 1.9 ارب ڈالرز کی رقم عطیہ بھی کی گئی۔
خیال رہے کہ طالبان کے کابل پر 15 اگست 2021 کے روز مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعد افغانستان میں تمام شعبہ جات کی وزارتوں کا قیام عمل میں لایا گیا تھا تاہم خواتین کے حقوق اور تعلیم سمیت دیگر عوامل پر امریکا سمیت عالمی برادری افغانستان سے تحفظات رکھتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








