لاہور: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 20 سے 30 فیصد اضافہ کردیا، لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 1800 سے بڑھا کر 2300 روپے جبکہ لاہور سے مانسہرہ کا کرایہ 2400 سے 2800 روپے کردیا گیا۔
مظفر آباد کا کرایہ 2500 سے 2900 روپے ، ڈیرہ اسماعیل خان کا 2200 سے بڑھا کر 2500 روپے کردیا گیا۔
ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ
کرایوں میں اضافے پر جگہ جگہ مسافروں اور ٹرانسپورٹرز میں تکرار کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، ٹرانسپورٹرزکا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے کرایہ بڑھانے پر مجبور ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا۔
وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے 50 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ساڑھے 17 روپے اضافے کے بعد 290 روپے 45 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 20 روپے اضافے کے بعد 293 روپے 40 پیسے تک پہنچ گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








