طالبان حکومت نے سیاسی جماعتوں کا وجود غیر اسلامی قرار دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

افغان وزیر انصاف شیخ عبدالحکیم شریعی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں مکمل طور پر روک دی گئی ہیں کیونکہ ان کے بہ قول سیاسی جماعتوں کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے، سیاسی جماعتوں سے قوم کے مفادات وابستہ ہیں نہ قوم انہیں پسند کرتی ہے۔
اپنی وزارت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے شیخ عبد الحکیم نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں ان کی ماتحتی میں وزارت انصاف نے 38 قانونی دستاویزات، 10 پالیسی متون اور ایک قانون سمیت 49 قانونی دستاویزات کا مسودہ تیاری کے بعد منظور کرکے متعلقہ حکام کو بھیج دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی فلم انڈسٹری میں جماعت اسلامی کے کردار کا انکشاف

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ ایک سال میں 1401 افراد کو وکالت کے لائسنس جاری کیے گئے یا ان کی تجدید کی گئی، جبکہ ملک بھر میں 1000 قانون سے آگاہی کے عوامی پروگرام شروع کیے گئے۔
وزارت انصاف کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران عدالتوں میں لاوارث ملزمان کے 754 قانونی اور فوجداری مقدمات کا دفاع کیا گیا اور 298 مدعا علیہان کو مفت قانونی مشورہ دیا گیا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں وزارت انصاف سے 86 ہزار 282 سرکاری دستاویزات کی تصدیق کی گئی ہے۔

Related Posts