نگراں وزیراعظم کی وفاقی کابینہ کیلئے مشاورت مکمل، وزرا کے ناموں کا اعلان جلد متوقع

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کیلئے مشاورت کا عمل مکمل کر لیا ہے جبکہ وزرا کے ناموں کا اعلان بھی جلد ہی متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں کون کون سی شخصیات شامل ہوں گی، اس کی مشاورت مکمل کر لی گئی جس میں بیوروکریٹس سمیت 6مزید ناموں پر غور و خوض جاری ہے۔ نگراں وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مسیحی بستی پر حملے، نگران وزیر اعظم سخت برہم

متعلقہ شعبہ جات میں اچھی ساکھ کے حامل افراد کو شامل کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ نگران وفاقی وزرا کو متعلقہ محکموں کے حوالے سے خصوصی ٹاسک بھی دئیے جائیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل نگراں وزیراعظم انوار الحق کا فیصل آباد میں توہینِ مذہب کے الزام میں مسیحی برادری کے گھروں اور گرجا گھروں پر حملوں اور املاک نذر آتش کیے جانے کے واقعات پر ردعمل سامنے آگیا۔

نگران وزیراعظم نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے مناظر دیکھ کر میں پریشان ہوں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں اور اقلیتوں کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts