گلوکارہ برٹنی اسپئیرز سے علیحدگی پر سیم اصغری کا ردعمل آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کی سیم اصغری سے بھی شادی ناکام ہوگئی، 6 سال سے قائم محبت اور 13 ماہ کی شادی کا رشتہ طلاق تک پہنچ گیا۔

سیم اصغری نے انسٹا اسٹوری میں برٹنی اسپئیرز سے علیحدگی پر اپنا ردِعمل دیا ہے۔ انہوں نے اسٹوری میں لکھا کہ ایک دوسرے سے 6 سال کی محبت اور ایک دوسرے سے وابستگی کے بعد میری اہلیہ اور میں نے ایک ساتھ اپنے اس سفر کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گلوکارہ بریٹنی اسپیئرز سے علیحدگی پر سیم اصغری کا ردِعمل

انہوں نے اپنے پیغام میں گلوکارہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ایک دوسرے کے لیے محبت اور احترام ہمیشہ برقرار رکھیں گے۔

سیم اصغری نے لکھا کہ مجھے پرائویسی کا خیال رکھنے کے لیے کہنا مضحکہ خیز لگ رہا ہے، اس لیے میں میڈیا سمیت ہر ایک سے صرف نرم دلی اور سمجھداری کا مظاہرہ کرنے کے لیے کہوں گا۔

واضح رہے کہ سیم اصغری نے گلوکارہ برٹنی اسپیئرز سے علیحدگی کی درخواست لاس اینجلس کاؤنٹی کی کورٹ میں دائر کردی ہے۔

اُنہوں نے گلوکارہ برٹنی اسپیئرز پر گھریلو ملازم کے ساتھ جنسی تعلق کا الزام بھی لگایا ہے۔

Related Posts