ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافے سے 225,300 روپے پر بند ہوئی۔

10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 257 روپے اضافے سے 193,158 روپے پر بند ہوئی۔

مزید پڑھیں:خام مال کی قلت، پاک سوزوکی موٹر سائیکل بنانے کا پلانٹ بند کرنے پر مجبور

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 ڈالر کمی کے بعد 1894 ڈالر فی اونس پر طے پائی۔ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,497 روپے اور 2,140.8 روپے ہے۔

Related Posts