یونانی پولیس نے پاکستانی شہری کے قتل کے الزام میں چار ملزمان کو گرفتار کر لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

یونان پولیس نے پاکستانی شہری شیراز صفدر بٹ کے قتل میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جسے چند روز قبل بے رحمی سے قتل کردیا گیا تھا۔

شیراز جس کا تعلق پنجاب، پاکستان کے ضلع گجرات سے تھا، صبح 4 بجے کام پر جا رہا تھا کہ قاتلوں نے اس پر حملہ کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

یونان پولیس کی انتھک اور بروقت کارروائیوں کے باعث مبینہ قاتلوں کی گرفتاری عمل میں آئی، جنہیں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:برطانیہ میں 7نوزائدہ بچوں کو قتل کرنے والی نرس کو سزائے موت دینے کا فیصلہ

شیراز کے قتل کے بعد یونان میں مقیم پاکستانی اور دیگر غیر ملکی کمیونٹی گہرے غم میں ڈوب گئی ہے۔شیراز کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے اور ان کی میت منگل تک پاکستان پہنچ جائے گی۔

Related Posts