پشاور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بٹگرام چیئر لفٹ میں پھنسے ہوئے افراد کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ریسکیو کیلئے کوشش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق بٹگرام کے علاقے پاشتو میں چیئر لفٹ 8 بج کر 30 منٹ پر پہاڑوں کے بیچ برساتی نالے جہانگیری خوڑ کے اوپر سے معمول کے مطابق گزرتے ہوئے رک گئی جس میں 8 افراد پھنس چکے ہیں۔
رینجرز نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی، 6 بھارتی اسمگلر گرفتار
ہوا میں معلق چیئر لفٹ میں عرفان، ابرار، اسامہ، گلفراز، عطاء اللہ، رضوان اللہ، شیر نواز اور نیاز محمد پھنس چکے ہیں جبکہ چیئر لفٹ کی سطحِ زمین سے بلندی کم و بیش 2000 میٹر ہے جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کیا جائے گا۔
بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئر لفٹ پر 2 بچے بے ہوش ہوچکے ہیں۔ عینی شاہد نورالہادی کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی آواز سنائی دے رہی ہے۔ اس سے قبل چھوٹے موٹے واقعات تو ہوئے، اس قسم کا سانحہ نہیں ہوا۔
نور الہادی کا کہنا ہے کہ میرے رشتہ دار عبدالقیوم کا بیٹا بھی چیئر لفٹ میں پھنسا ہوا ہے جس سے میں مکمل رابطے میں ہوں۔ چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے کے باعث پھنسے ہوئے افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ انہیں بر وقت ریسکیو کرناضروری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








