ایل او سی پر فائرنگ سے شہری شہید، بھارتی ناظم الامور طلب، پاکستان کا شدید احتجاج

تازہ ترین

تازہ ترین

کشمیری اپنی سرزمین کے حقیقی وارث ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
کشمیری اپنی سرزمین کے حقیقی وارث ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ کے واقعے میں معمر شہری کی شہادت پر پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفترِ خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوج نے ایل او سی کے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے 60سالہ شہری غیاث کو شہید کردیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں کھیتوں میں گھاس کاٹنے والی 3 خواتین بھی زخمی ہوگئیں جس کی مذمت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

بٹگرام چیئر لفٹ میں پھنسے تمام 8افراد ریسکیو کرلئے گئے

پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور شہری کی شہادت پر احتجاج کیلئے بھارتی ناظم الامور کو دفترِ خارجہ طلب کر لیا۔ شہری کی شہادت پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات 2003 کی جنگ بندی کے خلاف ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ فروری 2021 میں دونوں ممالک نے سیز فائر معاہدے کا اعادہ کیا۔ بھارتی فوج جنگ بندی کی پابندی کیلئے غیر معمولی احتیاط برتے۔ بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہری کی شہادت ناقابلِ برداشت واقعہ ہے۔

دفترِ خارجہ نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی حقوق، عالمی قوانین اور باہمی تعظیم کے خلاف ہے۔ بھارت ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کرے اور لائن آف کنٹرول کا احترام یقینی بنائے۔ 

Related Posts