بٹگرام حادثہ، وزیر اعظم نے خستہ حال چیئر لفٹس فوری بند کرنے کا حکم دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بٹگرام میں حادثے کے بعد خستہ حال اور غیر معیاری چیئر لفٹس فوری بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بوسیدہ اور حفاظتی معیار کے دائرے سے خارج چیئر لفٹس بند کرنے اور تمام محکموں کو ریسکیو کیلئے تمام تر متعلقہ وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایل او سی پر فائرنگ، بھارتی ناظم الامور طلب، پاکستان کا شدید احتجاج

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بٹ گرام حادثے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  پہاڑی علاقوں میں تمام تر چیئر لفٹس پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے علاقے بٹ گرام میں پاشتو کے مقام پر چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ جانے کے باعث اسکول کے 6 بچوں سمیت 8افراد سیکڑوں فٹ کی بلندی پر چیئر لفٹ میں پھنس گئے جن میں سے 2 بچے بے ہوش بھی ہو گئے تھے۔

بچوں کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ ابتدائی طور پر ریسکیو آپریشن کو ہوا میں معلق چیئر لفٹ اور موسمی حالات کے باعث بھی مشکلات کا سامنا رہا۔ بچے صبح 7 بجے چیئر لفٹ کے ذریعے اسکول جا رہے تھے جب حادثہ پیش آیا۔ 

Related Posts