یونان میں جنگلات کی آتشزدگی سے مکانات اور گاڑیاں تباہ، 20افراد جھلس کر ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

ایتھنز: یونان کے جنگلات میں آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد مکانات اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں  جبکہ 20 افراد جھلس کر ہلاک ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یونانی حکومت جنگلات میں گزشتہ 4 روز سے لگی ہوئی آگ پر تاحال قابو پانے میں ناکام ہے۔ آتشزدگی سے متاثرہ شمالی علاقوں سے 20 افراد کی سوختہ لاشیں تلاش کر لی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کینیڈا کے جنگلات میں خطرناک آگ، 22ہزار سے زیادہ افراد بے گھر

بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آگ سے جھلس کر ہلاک ہونے والے لوگوں کی اکثریت تارکینِ وطن کی ہوسکتی ہے جبکہ آگ سے متاثرہ علاقوں سے عوام محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں۔

کئی مکانات اور گاڑیاں آتشزدگی کے باعث جل کر تباہ ہوگئیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلات میں آتشزدگی کی بڑی وجہ خشک ہوائیں اور شدید گرم موسم ہے۔ یونان کے علاوہ رومانیا کے فائر فائٹرز بھی آگ بجھانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔

یورپی یونین نے آگ پر قابو پانے کیلئے 2 فائر فائٹر طیارے روانہ کرنے کا اعلان کیا۔ یونانی حکومت کا کہنا ہے کہ تاحال آگ سے ہونے والے حقیقی نقصان کا تخمینہ نہیں لگایا جاسکا۔ عوام کی حفاظتی یقینی بنائی جائے گی۔

دوسری جانب کینیڈا کے جنگلات اس وقت تاریخ کی بد ترین آگ کی لپیٹ میں ہیں، جس کے سبب 22ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہوچکے ہیں، آگ سے متاثرہ صوبے برٹش کولمبیا میں ایمرجنسی کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رواں ہفتے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کینیڈا کے جنگلات میں آتشزدگی کے باعث ویسٹ کیلوونا کا شہر شدید متاثرہوا ہے جہاں گھروں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے جب کہ صوبے برٹش کولمبیا میں سرکاری طور پر ایمرجنسی کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

Related Posts