مہوش حیات سابق صدر پرویز مشرف کے دفاع کے لیے میدان میں آ گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

مہوش حیات سابق صدر پرویز مشرف کے دفاع کے لیے میدان میں آ گئیں
مہوش حیات سابق صدر پرویز مشرف کے دفاع کے لیے میدان میں آ گئیں

پاکستانی فلم ایکٹریس مہوش حیات نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ وقت کے لیے سیاست کو ایک طرف رکھ دیں، پرویز مشرف ملک کے صدر رہے ہیں۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے بہت مشکل وقتوں میں پاکستان کی قیادت کی، آپ چاہے انہیں پسند کریں یا ناپسند۔

اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ پرویز مشرف کے مؤقف کو سنا جائے، چاہے آپ ان سے نفرت ہی کیوں نہ کرتے ہوں۔ہمیں انسانیت کے ناطے  اتنی عزت و احترام انہیں دینا چاہئے۔

مہوش حیات نے پرویز مشرف سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون بھی کسی شخص کو اُس وقت تک مجرم تسلیم نہیں کرتا جب تک اس پر جرم ثابت نہ ہوجائے۔ ایسے لوگوں کے لیے ”معصوم“ کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے بھائی کے ساتھ آواز کا جادو جگا کر مداحوں کو حیران کردیا۔

پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر کے طور پر کام کرنے والی پاکستانی اداکارہ نے21 نومبر کو  اپنے بھائی ذیشان حیات کے ساتھ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اور انسٹا گرام پر شیئر کی۔

مزید پڑھیں:  مہوش حیات کی اپنے بھائی کیساتھ گانے کی ویڈیو وائرل

Related Posts