پاکستان کی بصارت سے محروم تیر انداز بختاور ورلڈ گیمز میں تاریخ رقم کرنے کو تیار

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: پاکستان کی بصارت سے محروم تیر انداز ڈاکٹر بختاور خالد کیانی جمعرات کو برمنگھم میں ہونے والے بی ایس اے اور ورلڈ گیمز میں حصہ لے کر تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق بختاور کا کہنا ہے کہ میں تیر اندازی کے نظم و ضبط میں حصہ لینے والی پاکستان کے ساتھ ساتھ پورے ایشیا کی واحد خاتون تیر انداز ہوں۔

30 سالہ بختاور کا کہنا ہے کہ مجھے اتنے بڑے پلیٹ فارم پر پاکستان کا جھنڈا اٹھانے کا موقع ملے گا جو کہ میرے کئے فخر کی بات ہے۔

ٹریننگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ اس کیلئے بھرپور ٹریننگ کررہی ہیں اور گیم میں کامیاب ہونے کی بھرپور کوشش کرینگی، امید ہے مجھے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا پورا موقع ملے گا۔

2023 ورلڈ گیمز بصارت سے محروم کھلاڑیوں کے لیے اعلیٰ سطح کا سب سے بڑا بین الاقوامی ایونٹ ہے۔ گیمز میں 70 ممالک سے 1250 کے قریب حریف شامل ہیں۔ ہر چار سال بعد منعقد ہونے والے کھیل پیرالمپکس گیمز کے باہر بین الاقوامی کھیلوں کے کیلنڈر کا اہم ترین مقام ہیں۔

2023 کے عالمی کھیلوں میں تیر اندازی، شطرنج، کرکٹ، بلائنڈ فٹ بال، جزوی طور پر بینائی والا فٹ بال، خواتین کا فٹ بال، گول بال، جوڈو، پاور لفٹنگ، شو ڈاؤن، ٹین پن بولنگ اور ٹینس شامل ہیں۔ پاکستان کی مردوں کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھی گیمز میں شرکت کرنے والی ہے۔

Related Posts