اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش، راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ

تازہ ترین

تازہ ترین

محکمہ موسمیات کی 16اگست تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کی 16اگست تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی ہے۔ شہری انتظامیہ نے راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد رین ایمرجنسی نافذ کردی۔

تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں کے بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث پنڈی میں رین ایمرجنسی کا نفاذ عمل میں لایا گیا۔ ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ نکاسئ آب کیلئے مختلف علاقوں میں ہیوی مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان کی آبادی کم دکھانے کا معاملہ عدالت میں چیلنج

ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ شہری انتظامیہ کا عملہ نشیبی علاقوں میں نکاسئ آب کیلئے تعینات کیا گیا ہے، بارش کے پیشِ نظر نالہ لئی سمیت دیگر نالوں کی نگرانی جاری ہے تاکہ کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

آج صبح سویرے کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بوندا باندی ہوئی۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے ساتھ ساتھ بالائی پنجاب، پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان اور کے پی کے میں بھی تیز بارش کا امکان ہے۔

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں بشمول غذر اور دیر بالا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل بھی پوٹھوہار، اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش ہوگی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ 

Related Posts