اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کراچی کے بعد آج کوئٹہ کا دورہ کررہے ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر اعظم کوئٹہ میں ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کے حوالے سے اجلاسوں کی صدارت کریں گے جبکہ قبائلی عمائدین اور مختلف سیاسی جماعتوں کے وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
حریم شاہ نے مریم نواز کی مبینہ آڈیو ٹیپ لیک کردی
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا اپنے آبائی علاقے کان مہترزئی کا دورہ بھی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 22 اگست کو نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کراچی کا ایک روزہ دورہ کیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








