کراچی، باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو اس کے دوست ہمراہ قتل کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: باپ نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بیٹی کو اس کے دوست کے ہمراہ قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں گاڑی میں سوار ایک لڑکا اور لڑکی ہلاک ہوگئے جن کی شناخت لاریب اور احسن کے نام سے ہوئی جبکہ لڑکی کے باپ نے دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکا لڑکی دوست تھے اور واقعے کے وقت دونوں گاڑی میں بیٹھے باتیں کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

کے الیکٹرک عملے پر مبینہ تشدد، تاجر رہنما اور ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج

ایس پی سہراب گوٹھ نے بتایا کہ لڑکی کے والد رفیق نے گاڑی پر فائرنگ کی ہے، جس سے لڑکا اور لڑکی شدید زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر نفری پہنچی تاہم اس وقت تک لڑکا اور لڑکی جاں بحق ہوچکے تھے۔

پولیس نے واقعے میں ملوث مقتولہ کے والد اور بھائی کو گرفتار کرلیا جنہوں نے غیرت کے نام پرقتل کا اعتراف کیا۔

ایس پی کے مطابق گاڑی پر متعدد گولیوں کے نشانات موجود ہیں اور جائے وقوعہ سے پستول کی گولیوں کے 7 خول ملے ہیں۔

Related Posts