کراچی: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملک کے تین بڑے ائیرپورٹس کراچی، لاہور اور اسلام اباد پر طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات کے تناظر میں برڈ ریپیلنٹ سسٹم (پرندوں کو ہلاک کرنے یا بھگانے کا جدید سسٹم) نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سول ایوی ایشن حکام کے مطابق برڈ ریپیلنٹ سسٹم لگانے کا ٹھیکا جس فرم کو دیا جائے گا وہ پہلے اس سسٹم کی ٹیسٹنگ کروائے گی، اس کے بعد اس کی تنصیب کرے گی اور آخر میں اس کی کمیشنگ کرے گی۔
سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ اس جدید سسٹم کو نصب کرنے کے لیے ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں رابطہ کر سکتی ہیں، منصوبہ اگلے سال کے اوائل تک مکمل کر دیا جائے گا۔
کراچی میں لسبیلہ چوک دھماکہ، دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ
خیال رہے کہ ملکی ائیرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے پی آئی اے سمیت دیگر ائیر لائنز کو ہر سال لاکھوں ڈالر کا نقصان ہو جاتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








