اٹک: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ایک تحقیقاتی ٹیم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے ’لاپتہ‘ امریکی سائفر کے حوالے سے اٹک جیل میں تحقیقات کیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے ٹیم کی قیادت تحقیقاتی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کر رہے تھے اور انہوں نے سابق وزیر اعظم سے ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک پوچھ گچھ کی۔ پی ٹی آئی کے سربراہ سے سائفر غائب ہونے کے بارے میں سوال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ٹیم نے عمران خان سے سائفر گم ہونے سے متعلق سوالات کئے اور انہوں نے ٹیم کے سامنے خفیہ سائفر مراسلہ گم کرنے کا ایک بار پھر اعتراف کیا۔
اس سال جولائی میں، سائفر کیس نے ایک نیا موڑ لیا جب پی ٹی آئی کے سربراہ کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سابق وزیر اعظم کی جانب سے امریکی سائفر کے استعمال کو ”ریاستی اداروں کے خلاف بیانیہ تیار کرنے کے لیے جوڑ توڑ” کرنے کی ”سازش” قرار دیا۔
سابق بیوروکریٹ نے اپنے اعترافی بیان میں کہا تھا کہ جب انہوں نے سابق وزیر اعظم کو سائفر فراہم کیا تو وہ ”خوش” تھے اور اس زبان کو ”امریکی غلطی” قرار دیا۔
اعظم خان کے مطابق، سابق وزیر اعظم نے پھر کہا، کہ سائفر کو ”ریاستی اداروں کے خلاف بیانیہ بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:نگران وزیر اعظم نے بجلی کے بھاری بلز کے خلاف ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا
پی ٹی آئی کے سربراہ اس وقت توشہ خانہ کیس میں قصوروار پائے جانے کے بعد ضلعی اور سیشن عدالت کی طرف سے سنائی گئی تین جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








