آٹے اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ، روٹی کی قیمت بھی 40 روپے کرنیکا مطالبہ سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کوئٹہ: آل بلوچستان تندور ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت چالیس روپے کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایسوسی ایشن کے رہنما نعیم خلجی کا کہنا تھا کہ آٹے اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعدروٹی موجودہ قیمت پر فروخت کرنا ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ریٹ نہیں بڑھانا چاہتے تو 150 گرام کی روٹی 30 روپے میں فروخت کرنے کی اجازت دے دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

چینی عہدیدار کوکرپٹو کرنسی فرم کیلئے تعاون اسکیم کے جرم میں عمر قید کی سزا

تندور ایسوسی ایشن 220 گرام روٹی کی قیمت 40 روپے مقرر کرنا چاہتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ تندوروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا نگراں وزیراعلیٰ نوٹس لیں۔

واضح رہے کہ ڈیڑھ سال کے دوران ملک میں بجلی کی قیمتوں میں 50 سے 80 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت 80 فیصد تک بڑھی۔

10روپے 91 پیسے اضافے کے ساتھ فی یونٹ 13 روپے 48 پیسے سے بڑھ کر 24 روپے 39 پیسے ہوگیا۔ دوسو یونٹ تک کے بلزمیں 60 فیصد اضافہ ہوا، جو یونٹ 18 روپے 95 پیسے کا تھا وہ 11 روپے 91 پیسے اضافے کے ساتھ 30 روپے 86 پیسے ہوگیا۔

تین سو یونٹ والے صارفین کا ٹیرف 12 روپے 91 پیسے بڑھا جس سے قیمت 22 روپے 14 پیسے سے بڑھ کر 35 روپے 4 پیسے یونٹ ہوگئی، چارسو یونٹ والوں کیلئے 14 روپے 41 پیسے اضافے کے ساتھ فی یونٹ بجلی 39 روپے 94 پیسے کی ہوچکی ہے۔

پانچ سو یونٹ اوراس سے اوپر بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے ڈیڑھ سال میں فی یونٹ 15 روپے 41 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ سات سو یونٹ سے اوپر والوں کا کو بجلی 50 روپے 63 پیسے یونٹ مل رہی ہے۔

Related Posts