دبئی میں پاکستانی کھلاڑی تیمور خان نے ایشین باکسنگ فیڈریشن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔
انہوں نے تیمور نے بھارتی حریف کو جسکرن سنگھ کو 30 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔ وہ اب تک 10 باوٹس میں پاکستان کے ناقابل شکست ہیوی ویٹ باکسر بنے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
10سالہ آئی ٹی ایکسپرٹ آمنہ کراچی یونیورسٹی میں ٹیچر بن گئی
اے پی پی کے مطابق تیمور خان اور جسکرن سنگھ کا مقابلہ دبئی میں ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے کلر ورلڈ کپ ورلڈ ٹور کا حصہ تھا۔
اپنی جیت پر بات کرتے ہوئے تیمور خان نے کہا میں نے کامیابی کے ساتھ اپنے ایشین باکسنگ فیڈریشن ہیوی ویٹ ٹائٹل کا دفاع کیا اور ہندوستان کے ناقابل شکست ہیوی ویٹ باکسر جسکرن سنگھ کو 30 سیکنڈ کے اندر تکنیکی ناک آؤٹ پر شکست دی ہے۔
اس سال جنوری میں تیمور خان نے بنکاک میں اپنے تھائی ہم منصب کو شکست دینے کے بعد اپنا ایشین باکسنگ فیڈریشن کا ہیوی ویٹ ٹائٹل برقرار رکھا تھا۔ تیمور خان پاکستان کے ناقابل شکست ہیوی ویٹ باکسر بنے ہوئے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








