ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار روپے کا اضافہ
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار روپے کا اضافہ

کراچی: ملک میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت میں زبردست  اضافے کا رجحان دیکھنے کو ملا۔ جس کی سبب سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھ گئی۔

ذرائع کے مطابق 24 قیراط کا ایک تولہ خالص سونا 500 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 33 ہزار 500 روپے تک پہنچ گیا۔

24 قیراط کے 10 گرام خالص سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے نئی قیمت 2,00,189 روپے فی 10 گرام ہو گئی ہے۔

پاکستان میں عام طور پر زیورات بنانے میں استعمال ہونے والے 22 قیراط سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اس کی قیمت 1,83,506 روپے فی 10 گرام پر پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی منگل کو سونے کی قیمت 2 ڈالر فی اونس اضافے سے 1917 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 708پوائنٹس کی مندی

دوسری جانب 24 قیراط کی خالص چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور 2850 روپے فی تولہ اور 2443.41 روپے فی 10 گرام پر کاروبار ہوا۔

Related Posts