افغان حکام نے ازبک وفد کے ساتھ سرکاری سول اور ملٹری گاڑیوں کی مرمت کے لیے ورکشاپس کے قیام کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یاد داشت پر دستخط کر دیے ہیں، ازبکستان افغانستان میں گاڑیوں کی مرمت کی ورکشاپ قائم کرے گا۔
افغان جنرل ڈائریکٹریٹ آف افیئرز کے ڈپٹی ڈائریکٹر مولوی سیف الدین طیب نے افغانستان میں جمہوریہ ازبکستان کے سفیر شادمانوف یادگار خواجہ محمدووف اور وزارت صنعت و تجارت کے سیکریٹری خالمرادوف ناظم جان قاسمووف سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اس دونوں فریق نے سول اور فوجی گاڑیوں کے لیے ایک ورکشاپ قائم کرنے کے لیے تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔
اس ملاقات میں افغانستان میں ازبکستان کے سفیر نے تجارتی اور سفارتی تعاون کی سمت میں امارت اسلامیہ افغانستان کے اقدامات کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ضرورت پڑنے پر ازبکستان پڑوسی ملک افغانستان کو ہمہ گیر تعاون فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
اسرائیلی وزیر خارجہ سے ملاقات پر ہنگامے، لیبیا کی خاتون وزیر خارجہ کہاں غائب ہیں؟
امارت اسلامیہ کی حکومت کی جانب سےمولوی سیف الدین طیب نے امارت اسلامیہ کے استحکام اور ایک متحد اور خودمختار افغانستان کی حمایت کے حوالے سے پڑوسی ملک ازبکستان کے مسلسل تعاون پر اظہار تشکر کیا۔
یہ معاہدہ 11 پیشگی شرائط کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جس کے ارکان میں جنرل ڈائریکٹریٹ آف افیئرز، وزارت داخلہ، وزارت صنعت و تجارت، وزارت خزانہ اور وزارت اقتصاد شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








