لاہور میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
لاہور میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

لاہور: موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے، جبکہ محکمہ ا سکول ایجوکیشن نے تمام نجی تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں ردوبدل کر دیا ہے۔

لاہور کے تمام نجی تعلیمی اداروں کو موسم گرما کی تعطیلات کے بعد کلاسز شروع ہونے پر اپنے سکولوں کے اوقات تبدیل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

نئی ہدایات کے مطابق پرائیویٹ اسکولز فار بوائز میں صبح 7 بجکر 15 منٹ پر کلاسز شروع ہوں گی اور دوپہر ایک بجے چھٹی ہوگی، نئے اوقات کار کا مقصد تعلیمی معمولات کو منظم کرنا اور تعلیمی اداروں کی مجموعی کارکردگی کو بڑھانا ہے۔

لڑکیوں کے لیے کلاسز کا آغاز صبح 7بجکر 15 پر ہوگا اور چھٹی کا وقت دوپہر 12:45 رکھا گیا ہے، جبکہ جمعہ کے روز اسکول کے اوقات صبح 7:15سے 11:30بجے تک ہوں گے۔

مزید پڑھیں:وفاقی کابینہ کا اجلاس، بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ نہ ہو سکا

نئے اوقات تعلیم لاہور کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کی طرف سے ایک سرکاری ہدایت نامے کے ذریعے بتائے گئے۔

Related Posts