کوہاٹ میں سیاب کنواں نمبر ایک سے یومیہ 390 بیرل خام تیل اور 20.5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوارحاصل کی جا رہی ہے۔
او جی ڈی سی ایل نے تیل اور گیس کی پیداوارمیں ایک اور کامیابی حاصل کرلی ہے، کوہاٹ میں سیاب کنواں نمبر ایک سے تیل اور گیس کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق سیاب کنواں نمبر ایک کی دریافت 2022 میں عمل میں آئی تھی اور کنویں سے 1700 پی ایس آئی پریشر پر یومیہ 125بیرل خام تیل اور 6.2 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل کی جا رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
افریقی ملک گیبون میں 6 دہائیوں سے بر سر اقتدار خاندان کیخلاف فوجی بغاوت
ترجمان نے بتایا کہ سیاب کنویں سے اب 4300 پی ایس آئی پریشر پر روزانہ 265 بیرل خام تیل اور 14.3ایم ایم ای سی ایف ڈی گیس کی اضافی پیداوارحاصل کی جا رہی ہے، جس کے بعد اب نواں نمبر 1 سے یومیہ 390 بیرل خام تیل اور20.5ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوارحاصل کی جا رہی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اوجی ڈی سی ایل نے اضافی پیداوارکا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، اس اضافی پیداوار سے او جی ڈی سی ایل کے زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا اور ملکی امپورٹ بل میں خاطر خواہ کمی واقعہ ہوگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








