کرکٹ شائقین نے روہت شرما کو شاہین کا ”خرگوش“کیوں کہا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

کرکٹ شائقین نے روہت شرما کو شاہین کا ”خرگوش“کیوں کہا؟
کرکٹ شائقین نے روہت شرما کو شاہین کا ”خرگوش“کیوں کہا؟

پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ایشیا کپ کے سلسلے میں ہونے والے میچ میں بھارتی کپتان اور اوپنر روہت شرما کو ایک بار پھر پویلین بھیج دیا۔

شاہین کے سامنے میچ کے آغاز سے ہی روہت شرما خوف کا شکار نظر آئے، اور 22 گیندوں پر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

سوشل میڈیا صارفین شاہین کے ہاتھوں روہت شرما کے شکار پر خوب تبصرے کر رہے ہیں اور ایکس (ٹوئٹر) پر دلچسپ پوسٹیں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک صارف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ‘ ایسا لگتا ہے کہ روہت شاہین کا نیا خرگوش ہے’۔

ایک صارف نے شاہین کی جشن منانے کی تصویر اور روہت کے آؤٹ ہونے کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ ‘ یہ اسے نہیں کھیل سکتے’۔

ایک صارف نے لکھا کہ اب روہت شاہین کا آفیشل خرگوش بن چکا ہے۔

مزید پڑھیں:ایشیا کپ: پاک بھارت میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا

شاہین نے روہت شرما پر اپنی دھاک 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بٹھائی تھی جب انہوں نے روہت کو پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر پویلین بھیج دیا تھا۔

Related Posts