بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد پیر کو مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی سامنے آئی، جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت 700روپے کم ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی کے بعد 1940 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
قومی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کی کمی کے بعد 239100 روپے ہوگئی۔ 24قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی اور 204990 روپے میں فروخت ہوا۔
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 400 پوائنٹس کا اضافہ
22قیراط سونے کی 10 گرام کی قیمت تاہم 187907 روپے پر برقرار رہی۔چاندی کی قیمت 2900 روپے فی تولہ پر برقرار ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








