بالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور ویب سیریز بہت جلد ایمازون پرائم پر پیش کی جائے گی۔
ایمازون پرائم کی جانب سے اس سیریز کا اعلان کردیا گیا ہے ، ویب سیریز کی ہدایتکاری شجاعت سوداگر نے کی ہے جبکہ اسے رینسل ڈی سلوا اور شجاعت سوداگرنے تحریر کیا ہے۔
آئیے اس سیریز کے بارے میں مزید تفصیلات جانیں:
بمبئی میری جان
سیریز کی کہانی 1960 اور 1970 کے بھارت کے گرد گھومتی ہے جس میں ایک نوجوان لڑکا انڈر ورلڈ کا حصہ بن جاتا ہے، اس لڑکے کا باپ ایک غریب لیکن ایماندار پولیس اہلکار ہے۔
سیریز ایک ایماندار پولیس اہلکار کی دلفریب کہانی ہے جو اپنے بیٹے کو غربت اور جدوجہد کی زندگی پر قابو پانے کے لیے جرم کا راستہ چنتے ہوئے دیکھتا ہے۔
کاسٹ
اس سیریز میں اویناش تیواری، کے کے مینن، سوربھ سچدیوا، کریتیکا کامرا، امیرا دستور اور نویدیتا بھٹاچاریہ سمیت دیگر اداکار ہیں۔
فرحان اختر کی زیرقیادت ایکسل انٹرٹینمنٹ کی طرف سے تیار کردہ، 10 حصوں پر مشتمل یہ سیریز، جرائم کے مصنف ایس حسین زیدی کی کہانی پر مبنی ہے۔
کب سے شروع ہوگی؟
بمبئی میری جان 14 ستمبر سے پرائم ویڈیو پر نشر ہوگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








