پاکستانی طالب علم عبداللہ زمان نے میٹرک کے امتحان میں پورے متحدہ عرب امارات میں ٹاپ کر کے پاکستان کا نام روشن کر دیا۔
امارات میں ٹاپ کرنے والے پاکستانی طالب علم عبداللہ زمان اپنی کامیابی پاکستان کے نام کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی کامیابیوں کا سفر جاری رکھوں گا۔
یہ بھی پڑھیں:
فوج کے دو دھڑوں میں جنگ نے 7 ملین سوڈانیوں کو بے گھر کر دیا
انہوں نے کہا کہ آنے والا دور ٹیکنالوجی کا دور ہے، خواہش ہے کہ اس شعبہ میں آگے جاؤں اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کروں۔
واضح رہے کہ کچھ دن پہلے برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے جنرل سرٹیفکیٹ آف سکینڈری ایجوکیشن( جی سی ایس ای) کے امتحان میں 34 مضامین میں ریکارڈ کامیابی حاصل کرلی تھی۔
ذرائع کے مطابق 16 برس کی ماہ نور چیمہ نے برطانیہ سمیت دنیا بھرمیں نئی تاریخ رقم کردی، ماہ نور نے اولیول امتحان میں 10 مضامین اسکول سے اور 24 پرائیوٹ امیدوار کے طور پر دیے اور تمام میں اے اسٹار گریڈ حاصل کرلیے۔
ماہ نور کا آئی کیو لیول البرٹ آئن اسٹائن سے بھی زیادہ ہے۔مینسا آئی کیو ٹیسٹ میں ماہ نور کا اسکور 161 رہا ہے۔وہ ذہانت کے لحاظ سے دنیا کے سرفہرست ایک فیصد افراد میں سے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








