ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ، بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 194رنز کا ہدف

تازہ ترین

تازہ ترین

ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ، بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 194رنز کا ہدف
ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ، بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 194رنز کا ہدف

ایشیا کپ سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کے بالرز نے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی ایک نہ چلنے دی، بنگلادیش کی پوری ٹیم 193 رنز بناکرپویلین ہوگئی۔

بنگلادیشی ٹیم لاہورمیں کھیلے جارہے میچ میں 38.4 اوورز میں 193 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی، مشفیق الرحیم 64 اور کپتان شکیب الحسن نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے 19رنزدے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بنگلا دیش نے سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا، مگر میچ کے آغاز سے ہی پاکستانی بالرز چھائے رہے۔

مزید پڑھیں:کھیلو پاکستان انٹر اسکولز آرچری چیمپئن شپ اکتوبر میں ہوگی

بنگلادیشی اوپنرز مہدی حسن میچ کے دوسرے اوور میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، بنگلادیش کو دوسرا نقصان پانچویں اوور کی چوتھی گیند پر لٹن داس کی صورت میں اٹھانا پڑا جب بنگلادیشی بیٹر لٹن داس 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

Related Posts