ہوائی اڈوں پر ویزا فراڈ سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال ہوگی

تازہ ترین

تازہ ترین

ہوائی اڈوں پر ویزا فراڈ سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال ہوگی
ہوائی اڈوں پر ویزا فراڈ سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال ہوگی

کراچی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید آسٹریلین ٹیکنالوجی سے لیس کردیا گیا۔

انسانی اسمگلنگ کے لیے جعلی ویزوں کے استعمال کو روکنے کے لیے ایف آئی اے کا امیگریشن ڈیپارٹمنٹ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

آسٹریلین فیڈرل پولیس (اے ایف پی) نے ایف آئی اے امیگریشن کو جدید ٹیکنالوجی کے آلات تحفے میں دیے ہیں، جن میں میگنیفائر، الٹرا وائلٹ ریڈی ایشن لائٹس اور سیکیورٹی لیمینیٹ ویریفائر شامل ہیں۔

یہ نئی مشینیں ایف آئی اے امیگریشن حکام کو جعلی پاسپورٹ اور ویزوں کا پتہ لگانے کے قابل بنائیں گی، جس سے مسافروں کے لیے زیادہ مضبوط اسکریننگ کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:نگراں حکومت کا بجلی چوری کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

ایف آئی اے امیگریشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد رشید بھٹی نے اشیاء کی فراہمی پرشکریہ ادا کیا جو بارڈر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Related Posts