پشاور میں ریسکیو1122 نے حالات کے پیش نظر موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی ریسکیو خطیر احمد کا کہنا تھا کہ ایمبولینس موٹر سائیکل سروس ٹریفک جام،سڑک بندش کے دوران خدمات یقینی بنائے گی۔
ڈی جی ریسکیو کے مطابق موٹر سائیکل میں بی پی سیٹ، گلوکومیٹر، پلس اکسیمیٹر و نیبولائزر موجود ہیں،ایمرجنسی کال پر موٹر سائیکل سروس فرسٹ ریسپانڈر کے طور پر کام کرے گی۔
ڈی جی ریسکیو کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سروس کی کامیابی کے ساتھ منصوبے کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل سروس سے اب عوام الناس کو گھر کی دہلیز پر خدمات فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل پر ریسکیو1122 ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن موجود ہوگا، مریض یازخمی کو ضرورت کے مطابق موقع پر طبی امداد فراہم کی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








