اسٹاک مارکیٹ میں 50 پوائنٹس کی مندی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 50 پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 50 پوائنٹس کی مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران 50 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

آج کاروباری روز کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 50.34 پوائنٹس یا 0.11 فیصد کی کمی سے 45,757.24 پر بند ہوا۔

تمام شیئر انڈیکس کا حجم بدھ کو 139.71 ملین سے بڑھ کر 177.1 ملین ہو گیا۔حصص کی مالیت گزشتہ سیشن میں 4.813 ارب روپے سے بڑھ کر 7.582 ارب روپے ہوگئی۔

پاک پیٹرولیم 13.141 ملین شیئرز کے ساتھ والیوم لیڈر رہا، اس کے بعد ورلڈ کال ٹیلی کام 10.995 ملین شیئرز اور کوٹ ادو پاور 10.982 ملین شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

مزید پڑھیں:ملک میں گیس چوری کیخلاف بھی بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز

جمعرات کو 323 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 139 میں اضافہ، 162 میں کمی اور 22 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Related Posts