سینئر فنکارہ زیبا بیگم کی 78ویں سالگرہ، کون کون سی فلموں میں اداکاری کی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

 لاہور:  طویل عرصے تک فلم انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ اور صفِ اوّل کے فلمی ہیرو محمد علی کی اہلیہ زیبا بیگم علی کی 78ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔ 

ماضی میں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں گڑیا کے نام سے شہرت پانے والی اداکارہ زیبا بیگم 10 ستمبر 1945 کے روز پیدا ہوئیں اور  مختلف فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے پے درپے کامیابیاں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 شاہ رخ خان کی فلم جوان کا3 روز میں 300کروڑ کا بزنس

بطور اداکارہ زیبا بیگم نے فلمی سفر 1962ء میں فلم ”چراغ جلتا رہا“ سے شروع کیا جبکہ ابتدا میں وحید مراد جیسے چاکلیٹی ہیرو کے ساتھ ان کی جوڑی کو عوام کی بڑی تعداد نے بے حد پسندیدگی کی نظر سے دیکھا۔ 

آگے چل کر  زیبا بیگم نے اپنے شوہر اداکار محمد علی کے مقابل 50 سے زائد فلمیں کرکے لالی ووڈ انڈسٹری میں ریکارڈ بھی قائم کیا۔ ان کی مقبول فلموں میں ارمان، انسانیت، کنیز، ہیرا اور پتھر اور رشتہ ہے پیار کا شامل ہیں۔

آج سے 8سال قبل 2015ء میں اداکارہ زیبا علی کی کارکردگی کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے انہیں ہلالِ امتیاز سے نوازا جبکہ فلمی کیرئیر کے دوران نگار ایوارڈ سمیت دیگر متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔ 

Related Posts