ایشیا کپ سپر فور: پاک بھارت میچ بارش کے باعث معطل کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ایشیا کپ سپر فور: پاک بھارت میچ بارش کے باعث معطل کردیا گیا
ایشیا کپ سپر فور: پاک بھارت میچ بارش کے باعث معطل کردیا گیا

ایشیا کپ ون ڈے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کی وجہ سے آج معطل کر دیا گیا۔

بھارت کی جانب سے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائیگئے تھے تاہم بارش کی وجہ سے میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور آج معطل کر دیا گیا۔

پاک بھارت میچ اب کل ریزرو ڈے پر کھیلا جائیگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی ٹیم نے 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنالیے ہیں۔

روہت شرما 56 رنز کی اننگز کھیل کر شاداب خان کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، جبکہ شبمن گل 58 رنز پر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے، بھارت نے اس وقت 19 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز اسکور کرلئے ہیں۔ جبکہ میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور کے ایل راہول اس وقت کریز پر موجود ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بولنگ کا فیصلہ پچ دیکھ کر کیا ہے، پلیئرز فارم میں ہیں ہر میچ کونیا سمجھ کر کھیلتے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ فرق نہیں پڑتا پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ ہمیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے، اگر ٹاس ہم جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے۔

پاکستان بھارت کے خلاف اسی ٹیم کے ہمراہ میچ کھیل رہا ہے جس ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف کھلایا تھا، پاکستان ٹیم میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، فہیم اشرف، نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:ایشیا کپ کے میچز میں شائقین کی عدم دلچسپی، ٹکٹوں کی قیمتیں کم کردی گئیں

ٹاپ آرڈر کی اگر بات کی جائے تو فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابر اعظم شامل ہیں جب کہ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

Related Posts