سنگاپور، ایئر چائنہ کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، متعدد مسافر زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

سنگاپور، ایئر چائنہ کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، متعدد مسافر زخمی
سنگاپور، ایئر چائنہ کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، متعدد مسافر زخمی

سنگاپور میں ایئر چائنہ کے ایک طیارے کی جانب سے ہنگامی لینڈنگ کی گئی، جس کے سبب 9 مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک فلائٹ نے طیارے کے بائیں انجن میں آگ لگنے کی وجہ سے اتوار کو سنگاپور میں ہنگامی طور پر لینڈ کیا۔

حکام نے اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ طیارے میں 155 افراد سوار تھے جن میں سے نو معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

فیس بک پر ایک بیان میں چانگی ایئرپورٹ نے کہا کہ چین کے جنوب مغربی شہر چینگدو سے فلائٹ سی اے 403 سٹی سٹیٹ جا رہی تھی جب اس کے فارورڈ کارگو ہولڈ اور بیت الخلا سے دھواں نکلنا شروع گیا۔

مقامی وقت کے مطابق جہاز چار بج کر 15 منٹ پر لینڈ کیا اور تمام مسافروں اور جہاز کے عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا، جبکہ بائیں انجن میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی آف سنگاپور کے بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں موجود 146 مسافر اور عملے کے 9 افراد سوار تھے۔جہاز سے نکلنے کے دوران 9مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں جن کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:مراکش، تباہ کُن زلزلے کی تصویری جھلکیاں

ٹرانسپورٹ سیفٹی انویسٹی گیشن بیورو کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Posts