کراچی: ماڈل کورٹ نے نوجوان لڑکی کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو بری کردیا۔کراچی سٹی کورٹ میں ماڈل عدالت نے نوجوان لڑکی کے قتل کا فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے سگی بہن کی قاتل اور دیگر ملزموں کو عدالت نے بری کردیا۔ مقتولہ اور ملزمہ کے والد ندیم نے ملزموں کو معاف کردیا۔ پولیس کے مطابق علوینہ نے اپنے منگیتر مظہر کیساتھ ملکر بہن علینہ کو قتل کیا تھا۔
واضح رہے کہ دسمبر 2017ء کو کراچی کے علاقے سعود آباد ملیر میں ملزمہ علوینہ نے اپنے منگیتر مظہر کے ساتھ مل کر بہن علینہ کو چھری سے قتل کردیا تھا۔
ملزمہ علوینہ کی جانب سے یہ تاثر دیا گیا تھا کہ ڈاکوؤں نے مزاحمت پرعلینہ کو چھری کے وارکرکے ماردیا اور قتل کے وقت گھر میں دونوں بہنوں کے علاوہ کوئی اور نہ تھا تاہم اس کے کچھ روز بعد ملزمان نے پولیس کو ساری حقیقت خود ہی بتادی اور اعتراف جرم کرلیا۔