کراچی کی ایریکا رابن پہلی مس یونیورس پاکستان بن گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی سے تعلق رکھنے والی ایریکا رابن پہلی مس یونیورس پاکستان بن گئیں۔

تاریخ میں پہلی بار ’مس یونیورس‘ کے مقابلے میں 5 پاکستانی حسینائوں نے حصہ لیا۔ 200 سے زائد امیدواروں سے 5 پاکستانی حسینائوں کا انتخاب ہوا تھا۔

اس مقابلے میں کراچی سے تعلق رکھنے والی ایریکا رابن پہلی مس یونیورس پاکستان بن گئیں ۔ لاہور کی حرا انعام، راولپنڈی کی جیسیکا ولسن، پنسلوانیا سے امریکی نژاد پاکستانی ملیکہ علوی اور پنجاب کی سبرینا وسیم بھی مقابلے میں شامل تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Official Miss Universe Pakistan (@missuniversepakistan)

ایریکا رابن کا مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے کے بعدکہنا تھا کہ وہ پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے لیے اس مقابلے کا حصہ بنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ پوری دنیا پاکستان کی ثقافت سے روشناس ہو،میں سب کو دعوت دیتی ہوں کہ پاکستان آکر یہاں کی ثقافت اور مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں۔

واضح رہے کہ مس یونیورس پاکستان اس سال نومبر میں ایل سلواڈور میں ہونے والے عالمی مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی، تاریخ میں پہلی بار دنیا کے سب سے بڑے مقابلہ حسن’’ مس یونیورس‘‘ میں پاکستانی حسینائیں حصہ لیں گی۔ 

Related Posts