سوشل میڈیا پر بیوٹی برانڈ ’ڈوو‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیوں جارہا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

آج صبح سے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ملٹی نیشنل بیوٹی برانڈ ڈوو کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

گزشتہ دنوں بیوٹی برانڈ کی جانب سے زیہنا برائنٹ کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ڈوو کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جانے لگا۔ اس بائیکاٹ کی وجہ زیہنا برائنٹ اور ورجینیا یونیورسٹی کی طالبہ مورگن بیٹنگر کا تنازع بتایا جارہا ہے۔

تنازع کیا ہے؟

یہ مسئلہ 2020 کا ہے جب زیہنا اور مورگن دونوں یونیورسٹی آف ورجینیا میں طالب علم تھیں۔ زیہنا برائنٹ نے ایک سفید فام طالب علم مورگن پر مظاہرین کو دھمکیاں دینے کا الزام لگایا تھا لیکن کچھ عرصے کے بعد اس نے اعتراف کیا کہ اسے غلط فہمی ہوگئی تھی۔

بائیکاٹ کی اپیل

اس متنازعہ شراکت داری سے سوشل میڈیا صارفین خوش نہیں اور وہ بیوٹی برانڈ ڈوو کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ڈوو کا مؤقف

سوشل میڈیا پر زیر بحث اس معاملے پر ابھی تک ڈوو کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

آئیے سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالیں:

Related Posts