یہودی انتہا پسندوں کے مسجد اقصیٰ میں گھسنے پر سعودیہ کا شدید احتجاج

تازہ ترین

تازہ ترین

سعودی وزارت خارجہ نے مسجد الاقصیٰ پر قابض اسرائیلی فورسز کی سرپرستی میں انتہا پسندوں کے زبردستی داخلے کی مذمت کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

سعودی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ “ایسے اقدامات تمام بین الاقوامی قوائد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور ان سے تمام عالم اسلام کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جاتی ہے۔”

یہ بھی پڑھیں:

عالمی شہرت یافتہ گلوکار جسٹن بیبر کی پاکستانی برانڈ کے کپڑوں میں تصاویر وائرل

سعودی وزارت خارجہ نے قابض اسرائیلی فورسز کو ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئےعالمی برادری پر زور دیا کہ قابض اسرائیل کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ عالمی برادری فلسطینی شہریوں کے تحفظ اور اس تنازع کے خاتمے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے۔

Related Posts