اسٹاک مارکیٹ میں 219 پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 219 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 219 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس میں مزید 219 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔

آج کاروباری روز کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس نے بڑی حد تک مثبت زون میں کاروبار کیا، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 219.02 پوائنٹس یا 0.47 فیصد اضافے کے ساتھ 46,421.15 پر بند ہوا۔

تمام شیئر انڈیکس کا حجم جمعرات کو 172.1 ملین سے معمولی طور پر بڑھ کر 172.9 ملین ہو گیا۔ حصص کی مالیت گزشتہ سیشن میں 5.345 ارب روپے سے بڑھ کر 6.27 ارب روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں:پاکستان ریلوے کا مالی خسارے کی وجہ سے شالیمار ایکسپریس بند کرنیکا فیصلہ

جمعہ کو 323 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 197 میں اضافہ، 99 میں کمی اور 27 کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Related Posts