پیٹرول مفت، یہ تحفہ ہم پورے پاکستان میں لے کر جا رہے ہیں۔چیئرمین جے ڈی سی

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: چیئرمین جے ڈی سی ویلفیئر فاؤنڈیشن ظفر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہم پیٹرول مفت دے رہے ہیں اور یہ تحفہ پورے پاکستان میں لے کر جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جیل روڈ میں جے ڈی سی نے شہریوں کو پیٹرول کی مفت فراہمی شروع کردی جہاں موٹر بائیکس کا رش لگ گیا۔ چیئرمین جے ڈی سی ظفر عباس جعفری نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کے دوران کہا کہ ایک مڈل کلاس آدمی سوا تین سو کا پیٹرول نہیں ڈلوا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کردیا

گفتگو کے دوران چیئرمین جے ڈی سی نے کہا کہ اگر مڈل کلاس آدمی 15ہزار روپے ماہانہ پیٹرول پر خرچ کرے گا تو کیا مہینہ 5 ہزار روپے میں گزارے گا؟ یہ تو ملک ریاض، علی ریاض اور شاہد قریشی کا شکریہ جنہوں نے کہا کہ کروڑوں کا پیٹرول لوگوں کوگفٹ کی صورت میں تقسیم کرو۔

چیئرمین جے ڈی سی نے کہا کہ اگر 3 دن کا پیٹرول ڈلوا کر لوگ کم از کم 3 دن اپنے بچوں کو روٹی تو کھلائیں گے۔ یہ کسی قسم کی امداد یا خیرات نہیں بلکہ لوگوں کیلئے تحفہ ہے۔ ہم یہ مہم پورے پاکستان میں لے کر جارہے ہیں۔ جن لوگوں کو پیٹرول مل رہا ہے، ان کے چہروں پر خوشی دیکھئے۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین ظفر عباس جعفری نے کہا کہ ہم کراچی اور لاہور کے علاوہ پشاور، راولپنڈی اور کوئٹہ سمیت ملک کے ہر شہر میں پیٹرول مفت تقسیم کریں گے۔ جب تک مخیّر حضرات تعاون جاری رکھیں گے، لوگوں کو مفت پیٹرول دینے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ 

 

Related Posts