مقبول ترین سرچ انجن کی 25ویں سالگرہ، گوگل نے ڈوڈل تبدیل کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے اپنی 25ویں سالگرہ کے موقعے پر اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوگل دنیا کا وہ واحد سرچ انجن ہے جسے لوگ اس لیے بھی استعمال کرتے ہیں تاکہ یہ دیکھ سکیں کہ ان کا انٹرنیٹ کنکشن کام کررہا ہے یا نہیں جبکہ مارکیٹ شیئر میں گوگل کا حصہ 92اعشاریہ 82فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گلوبل وارمنگ زمین سے انسانوں کو ختم کردے گی۔ سائنسدانوں کی پیشگوئی

واضح رہے کہ گوگل دنیا کا واحد سرچ انجن نہیں ہے جس پر درکار معلومات کی تلاش کی جاسکے بلکہ یاہو اور بِنگ سمیت دیگر سرچ انجنز بھی عوام کی سہولت کیلئے دستیاب ہیں، تاہم زیادہ تر لوگوں کو گوگل کی سادگی اور روانی پسند آتی ہے۔

دنیا بھر میں روزانہ کروڑوں صارفین گوگل پر مختلف قسم کی معلومات، تصاویر اور ویڈیوز وغیرہ کو تلاش کرتے ہیں۔ روزانہ کے حساب سے گوگل پر کی جانے والی سرچز کی تعداد کا تخمینہ ساڑھے 8ارب لگایا گیا ہے۔

گوگل کا امیج سرچ انجن ابتدا میں موجود نہیں تھا اور لوگ صرف ٹیکسٹ کے ذریعے ہی مختلف ویب سائٹس کو تلاش کیا کرتے تھے۔ ابتدائی طور پر گوگل میں 25 لاکھ تصاویر شامل کی گئی تھیں جن میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ جاری ہے۔

آج بھی دنیا کے بے شمار لوگ یہ رائے رکھتے ہیں کہ گوگل کی موجودگی صرف انٹرنیٹ پر ہے، تاہم گوگل کے آفسز اور ڈیٹا سینٹرز دنیا کے 6براعظموں کے مختلف ممالک میں کم و بیش 200شہروں میں موجود ہیں۔ 

 

Related Posts