آپﷺ نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کا درس دیا، آصف علی زرداری

تازہ ترین

تازہ ترین

آپﷺ نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کا درس دیا، آصف علی زرداری
آپﷺ نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کا درس دیا، آصف علی زرداری

لاہور: سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے عید میلاد النبیﷺ پر پیغام میں دنیا بھر کے اور پاکستان کے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد دی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدرکا کہنا تھا کہ ہمارے نبیﷺ محسن انسانیت بن کر آئے، آپ کی زندگی کا ہر پہلو ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے، ہمیں ایسے عناصرکی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے جو مذہب کے نام پر فساد پھیلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپﷺ نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کا درس دیا، ہم نبیﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں ایسے معاشرے کے لئے کام کریں جہاں امن، صبر، برداشت کا ماحول ہو۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیں محمد مصطفیﷺ کی پیروی کرتے ہوئے خلق خدا کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے کام کرنا ہوگا۔ سرور کائناتﷺ انسانیت کے علمبردار تھے، آپﷺ نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کا درس دیا۔

دوسری جانب ملک بھر میں آج سرور کائنات، حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کا دن جشن عیدمیلاد النبیﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

پاک فوج کی جانب سے دن کے آغاز پر دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں آج جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے جشن ولادت کے روز صبح بہاراں کا آغاز بارگاہ رسالت ﷺ میں ہدیہ درود و سلام اور اجتماعی دعاؤں سے ہوا جس میں ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Related Posts