سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے کو وارننگ جاری کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے کو وارننگ جاری کردی
سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے کو وارننگ جاری کردی

اسلام آباد: سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) سمیت دیگر ائیرلائنز کو پروازوں میں تاخیر پر وارننگ جاری کردی۔

ذرائع کے مطابق سعودی ایوی ایشن کی جانب سے مجموعی طور 26 ائیرلائنز کو وارننگ لیٹر جاری کیے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ائیرلائنز نے اپنی کارکردگی ٹھیک نہ کی تو ان کے سلاٹس کو کم کردیا جائے گا۔

سعودی ایوی ایشن نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے اپنی پروازوں کی وقت پرآمد اورروانگی یقینی بنائے، پروازوں میں تاخیر پر قومی ایئر لائن کو جرمانے کی بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 394 پوائنٹس کا اضافہ

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہورہا ہے، طیارے خراب ہونے کے باعث پروازیں گھنٹوں لیٹ ہورہی ہیں۔

Related Posts