علی گڑھ: بھارتی ریاست اتر پردیش میں بیٹی سے چھیڑ چھاڑ کے خلاف احتجاج کرنے پر پڑوسیوں نے والد کو بد ترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں پیش آیا جہاں مقتول سلیم کی بیٹی جھاڑو دینے کیلئے چھت پر گئی جسے یہ علم ہوا کہ کچھ لوگوں نے اس کی تصویریں کھینچیں اور نازیبا تبصرے بھی کیے۔
بی جے پی رہنما پوجا نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی
تصویریں کھینچے جانے سے پریشان لڑکی نے واقعے کی شکایت اپنے باپ سلیم سے کی جس نے اپنے بیٹے کو پڑوسیوں کے گھر بھیج کر احتجاج کیا تاہم ملزمان نے معافی مانگنے کی بجائے لاٹھیوں کے ساتھ غنڈے ان کے گھر بھیج دئیے۔
لاٹھی بردارغنڈوں نے سلیم کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ اہلِ خانہ نے مقتول سلیم کے قتل کا الزام شاہنواز اور اس کے ساتھیوں پر عائد کیا۔
اترپردیش پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مرکزی ملزم شاہنواز ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے 2 ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








