آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف وارم اَپ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے تاکہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع فراہم کریں۔
پچ پر اس وقت اسمتھ اور مارنس لیبوشگن موجود ہیں جنہوں نے 16 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنالیے ہیں۔
قبل ازیں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان شاداب خان نے کہا کہ کوشش ہوگی آسٹریلیا کے خلاف میچ شاندار کم بیک کریں اور تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی پیش کریں۔
بابر اعظم کی خواہش کو مد نظر رکھ کر ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی، چیئرمین پی سی بی
دوسری جانب کینگروز کے خلاف میچ شاداب خان کپتانی کے فرائض سونپے گئے ہیں جبکہ کپتان بابراعظم بیٹنگ کیلئے آئیں گے تاہم فیلڈنگ کیلئے دستیاب نہیں ہوگے۔ اسی طرح محمد رضوان کی جگہ محمد حارث کو موقع دیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کا اسکواڈ
کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشگن، الیکس کیری، گلین میکسویل، کیمرون گرین، جوش انگلس، مچل اسٹارک، شان ایبٹ، جوش ہیزل ووڈ، ایڈم زمپا، مارکس اسٹوئنس، ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔
پاکستان کا اسکواڈ
کپتان، شاداب خان، عبداللہ شفیق، بابراعظم، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، محمد وسیم، جونیئر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، افتخار احمد اور محمد نواز شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








