وارم اپ میچ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 352 رنز کا ہدف دیدیا

تازہ ترین

تازہ ترین

وارم اپ میچ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 352 رنز کا ہدف دیدیا
وارم اپ میچ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 352 رنز کا ہدف دیدیا

بھارت میں آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل ہونے والے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو وارم اپ میچ میں جیت کے لیے 352 رنز کا ہدف دے دیا۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی، مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے 12.2 اوورز میں ٹیم کا 83 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔

اس موقع پر ڈیوڈ وارنر نصف سنچری سے دو رنز دوری پر 48 رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، پاکستان کو بریک تھرو دلانے والے بولر اسامہ میر تھے جن کی گیند پر کیچ کو کیچ حارث رؤف نے لیا۔

اسامہ میر نے پاکستان کی جانب سے دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ حارث رؤف، وسیم جونیئر، شاداب خان اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو چلتا کیا۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں گرین شرٹس نے کس حکمت عملی اور فائنل الیون کے ساتھ میدان میں اترنا ہے ان تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا آج آخری موقع ہے۔

مزید پڑھیں:کوہلی نے اچانک ورلڈ کپ اسکواڈ کیوں چھوڑ دیا؟

پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا وارم اپ میچ بڑے اسکور کے باوجود ہارنے کے بعد ورلڈ کپ سے قبل یہ میچ جیت کر اپنے حوصلے بلند کرنا چاہے گی جب کہ آسٹریلیا جس کا پہلا وارم اپ میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا ان کے مچل اسٹارک کی ہیٹ ٹرک کینگروز کے لیے حوصلے کا باعث ہوگی۔

Related Posts